*ڈی سیز تحصیل سطح پر تاجران سےمیٹنگ کریں۔مسائل حل میں مدد ملے گی۔کمشنر لاہور کی ہدایت، تاجروں سے ملاقات*

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود سے لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع کے تاجران ایسوسی ایشنز کے صدور و نمائندوں نے چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر کی قیادت میں ملاقات کی.

ملاقات میں ڈویژنل انتظامیہ کے ساتھ لاھور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے تاجروں کے امور و مارکیٹس مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے تجاوزات خاتمہ، مارکیٹ صفائی پروگرام و پرائس کنٹرول کو سراہتے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا ہے کہ عارضی تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ ٹریفک روانی میں رکاوٹ کی دو اہم وجوہات ہیں۔ انہوں نے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل سطح پر تاجران سے ملاقات و اجلاس کریں، تاجر امور و مسائل حل کے لئے جامع حکمت عملی بنائی جائے، اس سے مسائل حل میں مدد ملے گی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کوشش ہے تاجر امور و مسائل کے حل کیلئے بہترین رابط کار رکھا جائے، حکومتی اقدامات کے تحت تاجران کے تعاون سے مسائل حل کیلئے آگے بڑھیں گے، چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے کمشنر لاہور و انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت و انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، تاجر برادران حکومت کے عوامی مفاد کے تمام اقدامات کی حمایت کررہے ہیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور ڈویژن عبدالسلام عارف نے شرکت کی۔ لاہور اور قصور کے تاجران کی اجلاس میں شرکت جبکہ ننکانہ اور شیخوپورہ کے تاجران نے ڈی سیز کے ہمراہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button