وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنوبی کوریہ کو دھابیجی اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عوامی جمہوری کوریہ کے سفیر مسٹر پارک کجون (Mr. Park Kijun) سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سندھ اور جنوبی کوریہ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جنوبی کوریہ کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کورین کمپنیوں کو سندھ میں ہائی-ٹیک انڈسٹری، سیمی کنڈکٹرز اور آٹوموبائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی۔کورین سفیر پارک کجون نے کہا کہ ماضی میں جنوبی کوریہ نے سندھ میں حیدرآباد-میرپورخاص سڑک کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا تھا، تاہم اس کے بعد کسی بھی بڑے منصوبے میں کام نہیں کیا۔ انہوں نے سندھ میں آئی ٹی اور آٹوموبائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورین سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت جنوبی کوریہ کے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ اس ضمن میں انہوں نے انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ کو ہدایت دی کہ وہ کورین سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست روابط استوار کرے اور ان کی معاونت کرے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ ملاقات سندھ اور جنوبی کوریہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگی اور مستقبل میں مزید تجارتی اور صنعتی معاہدوں کی راہ ہموار کرے گی۔
Read Next
9 گھنٹے ago
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
9 گھنٹے ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے روٹری انٹرنیشنل کے صدر کی ملاقات*
2 دن ago





