اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بلدیات و دیہی ترقی ملک ارشد خان، شاہ سعید خان اور اشرف خان کی جانب سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے محکمہ بلدیات کے ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا جبکہ اقلیتی ملازمین اور اُن کے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ملک ارشد خان نے تمام مذاہب کے مابین ہم آہنگی، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کی بنیاد انسانیت پر قائم ہے اور ہر مذہب امن، محبت، رواداری، درگزر اور انسانی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شاہ سعید خان اور اشرف خان نے اس نوعیت کی تقریبات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے اور ایک دوسرے کے مذاہب کو سمجھنے، اُن کے تقدس کا احترام کرنے اور باہمی رواداری کے فروغ میں مدد ملتی ہے۔آخر میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام بلدیاتی ملازمین نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن خیل ملک ارشد خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر چمکنی شاہ سعید خان کا دلی شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا
Read Next
16 گھنٹے ago
*لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کامحمد رحیم جدون کو بہترین خدمات کی فراہمی پر خراجِ تحسین*
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس*
2 دن ago
:خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام 15 مارچ کو ختم، اختیارات ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کئے جانے کا امکان
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی کاوشوں سے عید سے قبل بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی میں اہم پیش رفت
3 دن ago






