وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مکسڈ ٹریفک لین کو 3 ماہ کے اندر بحال کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کی تکالیف کا ازالہ ضرور کریں گے اور کوشش کریں گے کام کو جلد سے جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے یہ بات بی آرٹی ریڈ لائن کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی آرٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے مین کوریڈور کا ٹینڈر دوبارہ جاری کیا جائے گا۔ڈی جی ایف ڈبلیو او سے بات ہو چکی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دو سے تین دن کے اندر یہاں کام کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مکسڈ ٹریفک تقریباً 12 کلومیٹر پر محیط ہے امید ہے کہ تین ماہ کے دوران مکسڈ ٹریفک لین کا کام مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدیں سندھ حکومت سے وابستہ ہیں ۔ 4 سال قبل لاٹ ٹو کا ٹھیکہ دیا گیا تھا مگر کام کا معیار بہتر نہیں تھا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کام کے مکمل ہونے کی گارنٹی لیتے ہوئے کہا کہ کام کو تیزی سے تکمیل تک پہنچانے کے لیے عید کی چھٹیوں کے دوران بھی کام جاری رہے گا ۔
Read Next
2 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 دن ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
3 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
3 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
Related Articles
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
4 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
5 دن ago



