کمشنر لاہور آفس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے کمشنر لاہور زید بن مقصود کی ہدایت پر مغل آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے کمشنر آفس میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی نظر کا مکمل چیک اپ اور بلڈ سکریننگ کی گئی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے افسران کے ہمراہ میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا .اپنی نظر چیک کرائی۔میڈیکل کیمپ میں افسران اور کمشنر آفس کا پورا سٹاف میڈیکل ٹیسٹ سہولت سے مستفید ہوا۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ

نظر اور بلڈ سکریننگ کے باقاعدگی سے ٹیسٹ بروقت تشخیص اور علاج میں ممد ہوتے ہیں۔سی ای او کرنل ر میاں محمد اسعد نے کہا کہ مغل آئی ہسپتال میڈیکل کیمپس سے آگاہی ۔ویلفیئر اور دوسروں کی مدد کا پیغام دیتا ہے
کمشنر لاہور نے بہترین میڈیکل کیمپ انعقاد پر مغل آئی ٹرسٹ ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سی ای او کرنل محمد اسعد اور کیمپ انچارج محمد رمضان شفیع کو شیلڈز دیں۔ایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے.






