*ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹاؤن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کا دورہ، ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے مجوزہ پلان کا جائزہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےجوہر ٹاؤن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کے اطراف ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے مجوزہ پلان کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کے مکمل ایریا کی فینسنگ کرکے انٹری ایگزٹ کو بہتر کیا جائے گا۔ایف ٹی سی کے اطراف تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔تجاوزات و جھگیوں سے خالی کرائے گئے قیمتی پلاٹوں کے اطراف فینسنگ لگائی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ری ماڈلنگ اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے بعد پلاٹوں کو نیلامی اور جے وی کے لیے بھی مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ اقدامات کا مقصد ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن میں قیمتی کمرشل پلاٹوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کو رواں سال قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے جلد پیش کیا جائے گا۔ی جی ایل ڈی اے نے ایف ٹی سی کے تمام کمرشل پلاٹوں کی پلاننگ کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے امپوریم مال کے اطراف غیر قانونی پارکنگ ختم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایم ڈی واسا غفران احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button