یونیورسٹیوں کے طلبہ کو نشے کی لعنت سے بچانے کا مشن ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے تیسرے فیس کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین اور ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی احمد عبداللہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اس موقع پر ہیڈ آف سیکورٹی اور جی ایم سیپیشل پراجیکٹ کرنل سخاوت حسین نے یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے مختلف اقدامات بارے آگاہ کیا سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات میں ای سگریٹ، ویپ سموکنگ کا رحجان بڑھ رہا ہے۔سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کا درجہ ختم کردیا جائے گا آئس طلبہ کا پسندیدہ اور فیورٹ نشہ ہے جو رات کو جاگنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہاسٹلز میں نشہ کے رحجان کو کم کرنے کیلئے نئی پالیسی کی ضرورت ہے۔ ڈی جی احمد عبداللہ نے کہا کہ یو ایم ٹی یونیورسٹی اور ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب طلبہ میں نشہ کے رحجان کو کم کرنے میں پہلے سے زیادہ کام کریں گے ہماری یونیورسٹی طلبہ میں تعلیم کے ساتھ بہتر تربیت کا بھی اہتمام کرتی ہے اس موقع پر سیکرٹری عدیل راشد، یوتھ کوآرڈینیٹر زین شاہد، مختلف ڈین سمیت ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے نمائندوں نےشرکت کی
Read Next
3 دن ago
*ابراہیم مراد کی یو ایم ٹی اور پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں تعاون بڑھانے کے لیے ایم او یو کی پیشکش*
1 ہفتہ ago
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے حوالے سے اہم اجلاس
ستمبر 26, 2026
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس
ستمبر 23, 2026
ابریشم کاشف نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
اگست 15, 2026