علم ویقین کا قافلہ شہر اقبال پہنچ گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانولہ ڈویژن کیلئے ہونہار سکالرز شپ پروگرام لانچ کر دیا۔یونیورسٹی کی دس ٹاپر طالبات کووزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ آمد پر طلبہ کا جوش وخروش۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قومی ترانہ، ملی نغمہ، نعت اور تلاوت قرآن مجید پیش کر نے والے طلبہ کو شاباش دی اوراظہار شفقت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلام اقبال پیش کرنے والے طلبہ کے ساتھ سیلفی اور تصویر بنائی۔”جوانوں کو پیرو کا استاد کر دے” مصرع پڑھنے پر خوب تالیاں بجیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔گوجرانولہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے طالبات علینہ اور نایاب فاطمہ کے تعلیمی داستان سنانے پر رقت آمیز مناظر دیکھے۔علینہ سعید نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو طلبہ کا محسن قرار دیا۔نایاب فاطمہ نے اپنے کینسر کی مریضہ والدہ کے بارے بتایا۔ وزیر اعلی نے بچی کو گلے لگایا پیار کیا اور والدہ کے علاج کی زمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا۔کمسن بچے نے سٹیج پر وزیر اعلی مرہم نواز کے ساتھ کام سیلفی بنائی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکورٹی کو روک کر طالبات کو پاس بلا لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فرداً فرداً خود جاکر ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔فائن آرٹس کے طلباء نے وزیرِ اعلی مریم نواز شریف کو پووٹرریٹ پیش کیا۔طالبات نے وزیر اعلی مریم نواز شریف صنف اہن قرار دیتے ہو ئے تصویر پیش کی۔گوجرانولہ ڈویژن کے1947 طلبہ کو 8کروڑ 98 لاکھ کے سکالرز شپ ملیں گے۔سرکاری یونیورسٹیوں کے 1276 طلبہ کو 5کروڑ 85 لاکھ اور کالجز481 طلبہ کو ایک کروڑ 32 لاکھ کے سکالرشپ ملیں گے۔معیاری نجی اداروں کے112 طلبہ اور میڈیکل کالج کے78 طلبہ کو سکالرشپ ملیں گے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






