کمشنر لاہور زید بن مقصود کا بادامی باغ سبزی منڈی اور رم مارکیٹ کا دورہ کیا

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پھل و سبزی منڈی بادامی باغ میں تربوز اور کیلے کی نیلامی کا جائزہ لیا۔ اے سی کینٹ نبیل احمد اور سیکرٹری ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ نے منڈی کے حوالے سے بر یفنگ دی۔ کمشنر لاہورزید بن مقصود نے رم مارکیٹ اور تاریخی زمانی بیگم مسجد ایریا کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کو اے سی سٹی رائے بابر نے رم مارکیٹ کے حوالے سے آن سپاٹ بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہی قلعہ عالمی ورثہ ہے، تاریخی بیگم زمانی مسجد اور پورے علاقے کو محفوظ کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تاریخی عمارات کے ساتھ کاروبار کو بھی محفوظ کیا جائے گا۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی منڈی یا مارکیٹ کی منتقلی سے کسی کاروبار کو نقصان نہیں ہوگا۔ کاروبار کو فروغ ملے گا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کھوکھر روڈبند روڈ اور روڈا ایریا کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کے دورے کے دوران اے سی ز، ایم سی ایل، لاہور والڈ سٹی اتھارٹی، روڈا، ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کے تمام افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button