کمشنروایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد مریم خان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے

انسداد تجاوزات مہم کا دائرہ شہر بھر میں وسیع کیا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ہدایت کی کہ چوک گھنٹہ گھر وملحقہ بازاروں میں بھی اپریشن بلاتعطل جاری رکھیں۔کمشنر نےمیونسپل کارپوریشن کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورعوامی بہبود کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنے کا حکم دیا۔دکانوں کے باہر ایک ہی طرز کے دیدہ زیب سائن بورڈز آویزاں کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔مریم خان نے کہا کہ آٹھوں بازاروں میں بجلی کی تاروں کو زیرزمین کرنے کے جاری کام کو تیز کرائیں۔میونسپل کارپوریشن کے افسران ٹیم ورک کے طور پر عوامی خدمت کا اعلی معیار قائم کریں۔
کرپشن پر زیروٹالرنس ہے۔بددیانتی برداشت نہیں کی جائے گی۔






