ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل علامہ اقبال زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے قزلباش چوک، علی رضا آباد و ملحقہ علاقوں میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون محمد خواجہ عمیر و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی ستھرائی کے لئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں. ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ صفائی معاملے میں ایل ڈبلیو ایم سی حکام سے مکمل رابطے میں رہیں اور گندگی کے پوائنٹس کی نشاندہی کی جائے اور کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کروایا جائے،

ڈی سی لاہور نے کہا کہ گلی و محلوں میں کوڑا کرکٹ نہ پڑا رہنے دیا جائے گلی، محلہ صاف ہو گا تو معاشرہ صحتمند ہو گا اور جہاں کہیں گندگی کے ڈھیر دکھائی دیں انتظامی افسران فی الفور ایکشن لیکر کلئیر کروائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہریوں کو گندگی سے پاک ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے شہری بھی گندگی کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں، کوڑا کوڑا دان میں ہی ڈالیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات و جھگیوں و جانوروں کا انخلاء بھی یقینی بنایا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن جاری ہے.






