خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کا منفرد اقدام،میزبان کے نام سے ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام کا اجراء۔ کر دیا گیا۔وزیر اعلٰی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد، پروگرام پر عمل درآمد کے لئے محکمہ سیاحت اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ پراجیکٹ ابتدائی طور پر 39.5 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جارہا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ صوبے کے 7 اضلاع اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں شروع کیا جارہا ہے۔ منصوبے کے تحت مقامی لوگوں کے گھروں میں سیاحوں کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کےلئے 30 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ یہ بلا سود قرضے بینک آف خیبر کے ذریعے فراہم کئے جائیں گے۔سیاحوں کو اپنے گھروں کے احاطے میں رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے خواہشمند افراد پہلے سے دستیاب کمروں کی تزئین و آرائش یا دو نئے کمرے تعمیر کر سکیں گے۔ سیاحوں کو ان کمروں میں واش رومزاور کچن سمیت دیگر تمام ضروری سہولیات میسر ہوں گی۔ قرضوں کی واپسی کی مدت 5 سال ہوگی اور واپسی کا عمل قرضہ وصولی کے دوسرے سال سے شروع ہوگا۔ وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہوم اسٹے ٹورازم پراجیکٹ سیاحت کے فروغ کےلئے صوبائی حکومت فلیگ شپ منصوبہ ہے، میزبان پروگرام کے اجراء سے نا صرف سیاحوں کو قیام کی معیاری اور محفوظ سہولیات میسر ہوں گی بلکہ یہ مقامی عوام کےلئے روزگار کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔صوبائی حکومت سیاحت کو بطور صنعت فروغ دینے پر کام کر رہی ہے، ایک طرف موجود سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے تو دوسری طرف نئے سیاحتی مقامات کی ترقی پر بھی پیشرفت جاری ہے، صوبے میں سیاحت کو فروغ دیکر لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
2 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
2 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
2 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
3 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
Related Articles
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
3 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
5 دن ago


