ڈیفینس ہاوسنگ اتھارٹی( ڈی ایچ اے) کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ اکیڈمی کیلئے حکومت بلوچستان اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس مینامجید بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو بہتریں مواقع فراہم کرنے کیلئے روزاول سے متحرک ہے صوبے کے نوجوانوں کا ٹیلینٹ سامنے لانے کیلئے سپورٹس اکیڈمی کا قیام ایک احسن اقدام ہے.جہاں کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی جس سے صوبے کے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ اچھی تربیت حاصل کرنے کے بعد ان نوجوانوں کو آگے نکلنے کے مواقع ملیں گے. اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کی نمائندگی کریں گے. اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بلوچستان میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہے صوبے کے کئی کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کی ہے۔ہم مزید ایسے کھلاڑیوں کے ٹیلینٹ کو سامنے لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ اظہر منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ڈی ایچ ائے انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے اس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جاریا یے جس سے صوبے کے نوجوان کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر بہترین مواقع فراہم کئے جاسکے گے۔تقریب کے آخر میں ڈی جی سپورٹس یاسر خان بازئی اور ڈی ایچ ائے انتظامیہ کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخظ کئے گئے۔

تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس مینا مجید بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد ڈائریکٹر جنرل سپورٹس یاسر خان بازئی، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کوئٹہ اظہر منیر و دیگر نے شرکت کی۔






