ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایات پر ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ محمد یوسف کی زیرِ نگرانی تمام بڑی مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیں گئی ہے اور ماڈل ٹاؤن میں 32 مارکیٹوں کی تاجر یونینز کے ساتھ گرینڈ جرگہ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔

گرینڈ جرگہ میں ایس پی ٹریفک اور زونل آفیسر گلبرگ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ محمد یوسف کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے تاجروں کو تجاوزات کے خلاف سخت وارننگ کی۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں کی املاک سیل، اشیاء ضبطی اور مقدمات کا اندارج ہو گا۔ تاجر یونینز نے تجاوزات کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کسی بھی سرکاری اہلکار کی جانب سے بلیک میلنگ یا رقم کی طلبی کی اطلاع دینے کی ہدایت کی۔ 48 گھنٹے سے زائد عرصے سے بند دکانوں کو بطور نیک نیتی کھولا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے شہریوں اور تاجروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔






