محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ضلع مظفر آباد کا جائزہ اجلاس آج نظامت اعلی میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ زاھد محمود خان کی سربراہی میں دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر مظفرآباد سردار رؤف، ایگزیکٹو انجینئر، پراجیکٹ منیجرز اور اسسٹنٹ انجینئرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگریس کا جائزہ لینے کے علاوہ رواں سہ ماہی میں ریلیز ہونے والے فنڈز کے خلاف ترقیاتی سکیموں کے لیے تیاری اور عملدرآمد کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے علاؤہ محکمانہ امور، عدالتی مقدمات، ملازمین کی دفاتر میں حاضری، بائیو میٹرک سسٹم کو فعال کرنے، محکمانہ اراضی اور عمارت کے ریکارڈ، غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی، نئی تشکیل شدہ یونین کونسل کی بلڈنگز کی تعمیر، سیکرٹری یونین کونسل کی تعیناتی، پیدائش اور موت کے سرٹیفیکیٹس کی اجرائیگی کے عوامی شکایات، نئی سائیٹ کے قیام، واٹر فلٹریش پلانٹس کی مرمتی اور آفیسران، ڈی ڈی اوز اور عملہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل نے تمام آفیسران کو قانون میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق فرائض منصبی انجام دھی کی ھدایت کی اور اندر ایک ھفتہ گزشتہ مالی سال کے منصوبہ جات کی پراگریس اور تکمیلی رپورٹ نظامت اعلی کو مہیا کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔






