ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ گلبرگ اور لبرٹی چوک کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ گلبرگ پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے لبرٹی چوک پر ٹیپا اور ایل ڈی اے کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر مین بلیوارڈ گلبرگ کو ماڈل بنایا جائے گا۔ مین بلیوارڈ گلبرگ پر تمام غیر قانونی پارکنگ ختم کی جائے گی۔ مین بلیوارڈ کے اطراف کمرشل املاک اور زیر تعمیر املاک سے ملبہ اور دیگر تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ مین بلیوارڈ پر قائم کمرشل املاک اور پلازوں سے غیر قانونی بورڈ ہٹائے جائیں۔ مین بلیوارڈ کے اطراف پارکنگ قوانین کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ایل ڈی اے، ٹیپا اور ضلعی انتظامیہ مین بلیوارڈ گلبرگ کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ ٹیپا، ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹیں ختم کرے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ لبرٹی چوک سے قذافی اسٹیڈیم کی جانب سڑک کی اسفالٹ اور سروس لین پر کام تیزی سے جاری ہے۔بین الاقوامی میگا ایونٹ سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے اطراف علاقے کو کرکٹ مداحوں کے لیے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، چیف ٹاؤن پلانر ون اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ پر زیر تعمیر بائیکر لین کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔






