*خیبرپختونخواہ کے زیرتربیت افسران کا ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرکا دورہ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرنے وفدکوایل ڈی اے کے مختلف اموراورمنصوبوں بارے آگاہ کیا۔*

خیبرپختونخواہ کے زیرتربیت افسران نے ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر جوہر ٹاؤن کادورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر مجتبٰی عرفات نے وفدکوایل ڈی اے کے مختلف اموراورمنصوبوں بارے آگاہ کیا۔وفد کو ایل ڈی اے میں جاری آئی ٹی بیسڈ ریفارمز اور سفٹنگ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنایا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے پہلاترقیاتی ادارہ ہے جس نے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کاآغازکیاہے۔ایل ڈی اے اب تک 1300 سے زائدشہریوں کو آن لائن نقشے جاری کرچکاہے۔ایل ڈی اے نے گزشتہ سال 850 کنال سے زائد ایل ڈی اے ملکیتی اراضی کو واگزار کروایا ہے۔ایل ڈی اے نے ریونیو جنریشن میں بہتری لانے کے لیے بزنس فرینڈلی اقدامات کیے ہیں۔ وفد کو پراپرٹی مینجمنٹ، انفورسٹمنٹ،ٹاؤن پلاننگ،لینڈیوز رولز بارے بریفنگ دی گئی۔وفد کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ایل ڈی اے سکیموں میں جاری اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔وفدکوبلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز،رہائشی سکیموں اورمیگا پراجیکٹس بارے بریفنگ دی گئی،45 رکنی وفد کی قیادت ڈائریکٹرجنرل سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ دلداراحمدکررہے تھے۔وفدکو پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی کے حصول، کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے متعلق آگاہ کیاگیا۔زیر تربیت افسران کو واسا اور ٹیپا کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈی جی اکبرنکئی، چیف ٹاؤن پلانرون اظہرعلی، چیف میٹروپولیٹن پلانرفیصل مسعود، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف و دیگرافسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button