وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر کا دورہ۔ محافظ خانہ میں نئے قائم کیے گئے سروس ڈیلیوری سنٹر-II کا افتتاح کر دیا

اس موقع پر وزیر اعلٰی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے سروس ڈیلیوری سنٹر کے قیام سے سروس کاؤنٹرز کی تعداد 5 سے بڑھ کر 10 تک پہنچ گئی ہے، سیٹوں کی تعداد بھی 20 سے بڑھا کر 60 کر دی گئی۔شہریوں کے لیے آرام دہ انتظار گاہ بھی موجود ہے، سروس ڈیلیوری کی موثر مانیٹرنگ کے لیے جدید کیمرے نصب کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کی کیمرا سسٹم تک براہ راست رسائی یقینی بنائی گئی ہے، علاوہ ازیں، سنٹر میں ایک مخصوص کورٹ روم بھی قائم کیا گیا ہے۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سنٹر میں اضافی سہولیات کی فراہمی سے شہریوں کو مزید بہتر انداز میں خدمات کی فراہمی ممکن ہو گی، خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے مخصوص کاؤنٹرز کا انتظام بہترین اقدام ہے۔ سنٹر میں مخصوص انفارمیشن ڈیسک بنایا گیا ہے جس سے شہریوں کو معلومات تک آسان رسائی میسر ہو گی، جدید سرویلنس سسٹم سے خدمات فراہمی کے عمل میں شفافیت آئے گی۔

جواب دیں

Back to top button