ضلعی انتظامیہ لاہور کا آپریشن، 14 کنال سرکاری اراضی واگزار ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی ہربنس پورہ روڈ اور کاؤڑا ڈسٹری بیوٹری کے ساتھ آپریشن کیا گیا

ضلعی انتظامیہ لاہور نے تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن کرتے ہوئے 14 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ کی زیر نگرانی ہربنس پورہ روڈ اور کاؤڑا ڈسٹری بیوٹری کے ساتھ آپریشن کیا گیا، جس میں دو حویلیاں، ایک ورکشاپ، آٹھ شیڈز، چار کار واش ریمپس، تین کنٹینر آبادیاں، دو دکانیں اور ایک تعمیراتی سامان کا اڈہ مسمار کیا گیا۔ اس اراضی کی مالیت تقریباً 34 کروڑ روپے ہے۔ ڈاکٹر انعم فاطمہ نے جی ٹی روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سالم پورہ سے قائد اعظم انٹرچینج تک جی ٹی روڈ سے بینرز، فلیکس اور دکانوں کے باہر سامان ہٹایا۔ اس دوران تین دکانیں سیل کی گئیں اور ایک ٹرک مال ضبط کیا گیا۔

انہوں نے تجاوزات کی دوبارہ شکایات پر سخت کارروائی کی تنبیہ بھی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی کی جانب سے بھی انسداد تجاوزات کارروائیاں جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر نے شاہدرہ میں جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور تین ریڑھیاں ضبط کیں، ایک دکان سیل کی اور تجاوزات ختم کرانے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر نے مرکز بازار میں آپریشن کرتے ہوئے 22 اشیاء ضبط کیں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کا عزم ظاہر کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے بینرز اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے عوامی اور ریاستی اراضی پر قبضہ ختم کرنے کی تاکید کی ہے اور واضح اعلان کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button