لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ،ڈی سی لاہور کا عزم، شہر کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار، کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر نگرانی لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے متعلقہ اداروں کو ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ محمد عامر بٹ نے ملک وحید ایم پی اے اور داروغہ والا انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ساتھ ایل ڈی پی کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم آسی نے یو سی 271، 270 اور 251 کا نیسپاک ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یو سی 241، 247 اور 251 کا بھی دورہ کیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر نے یو سی 8 اور یو سی 13 سعید پارک میں ایل ڈی پی منصوبوں کا معائنہ کیا اور یو سی 6 کا دورہ کیا، جہاں ایم سی ایل اور نیسپاک نمائندے غیر حاضر پائے گئے، جس پر انہوں نے افسران کو وارننگ جاری کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے کچہ جیل روڈ پر جاری منصوبوں کا معائنہ کیا اور ٹھیکیداروں کو کام معیاری طریقے سے کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایم سی ایل اور واسا سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کی زیر صدارت ایل ڈی پی جائزہ اجلاس ہوا،

جس میں تخمینے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے ایل ڈی پی پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور شہر کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ترقیاتی کاموں کو بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button