پشاور( بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے دو رکنی وفد کی سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی ہے وفد نے ظفرالاسلام خٹک کو سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی کا قلمدان سونپے جانے پر بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی آن لائن بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اکاونٹ فور کا نفاذ رائج کرنے کا مطالبہ کیا جس پر سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی نے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے بلدیاتی ملازمین کے دیرینہ مطالبہ کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔اس موقع پر بلدیاتی اداروں کے دستکاری سکولز کی بندش بھی زیر غور لائی گئ.جس پر سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا نے اپنے عملہ کو بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فیڈریشن کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ طلب کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






