ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت فیروز پور روڈکا دورہ کیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گجومتہ اور قینچی چوک پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ہمراہ تھے۔ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شامل اپنی سکیموں پر جاری ترقیاتی کاموں کی دن رات مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سیوریج کے کاموں کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ واسا لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو بلا تعطل جاری رکھے۔شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔






