وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین گورننگ باڈی سعید غنی کی زیرصدارت ملیر ڈوپلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وسیم شمشاد، ڈی جی ایم ڈی اے سعید جمانی، ڈائریکٹر فنانس وقاص سومرو، کامران خان، لائیق احمد و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اجلاس میں سالانہ بجٹ 2025-26 اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔






