وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سہراب گوٹھ ٹاؤن کے حوالے سے اجلاس،شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سہراب گوٹھ ٹاؤن کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ٹاؤن چیئرمین لالہ رحیم، ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر، ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی، ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ راجہ، سنئیر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی عمار خان، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی صائم عمران خان، میونسپل کمیشنر سہراب گوٹھ ٹائون سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سہراب گوٹھ ٹاؤن میں درپیش مسائل، انکروپمنٹ، برساتی نالے سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ اس حوالے سے ٹاون انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ایسا لائحہ عمل مرتب کرے جس سے سہراب گوٹھ ٹائون کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ برساتی نالے اور سیوریج کے حوالے سے ٹائون انتظامیہ اقدامات کو یقینی بنائے اور اگر کسی جگہ سندھ حکومت کی مدد درکار ہوئی ہم وہ مدد کریں گے۔ ہماری تمام ٹاونزمیں بھرپور کوشش ہوگی کہ وہاں انکروچمنٹ کے خاتمہ، برساتی نظام کی درستگی، سیوریج اور پانی کے نظام کی بہتری سمیت دیگر امور سرانجام دئیے جائیں۔ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد ہی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بلا کسی تفریق کے جلد ہی شہر بھر کے تمام ٹاؤنز میں شروع کیا جارہا ہے، تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جاسکے۔

جواب دیں

Back to top button