ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی متحرک قیادت میں شہر بھر میں گرانفروشی اور ناقص اشیاء کی فروخت کے خلاف اپنی مہم مزید تیز کر دی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو معیاری اشیاء خورونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی سی لاہور کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان سیال نے بیدیاں روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود گوشت کی دکانوں سمیت مختلف سپر مارٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اے سی صدر نے ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء کے معیار، دستیابی اور سرکاری ریٹ لسٹوں کی موجودگی کو چیک کیا۔ معائنے کے دوران کئی مقامات پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور ناقص اشیاء کی فروخت کے شواہد ملنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے مجموعی طور پر 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے واضح پیغام دیا ہے کہ گرانفروشی اور ناقص اشیاء فروخت کر کے شہریوں کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی اور اس معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا فیلڈ عملہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی مانیٹرنگ کر رہا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
لاہور میں 99 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈز کی ترسیل مکمل، 93 فیصد سے زائد ہدف مکمل
16 گھنٹے ago
ماہ صیام میں 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد انسپکشنز؛ 592 گراں فروش گرفتار،541 ایف آئی آرز درج, 2 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد،ڈی سی لاہور
2 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کا سہولت بازار وحدت کالونی کا دورہ
6 دن ago
گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کی بھرپور کارروائیاں
6 دن ago
ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس
Related Articles
پیٹرول صورتحال۔شہریوں کے ریونیو کیسز /کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل سطح جائزہ اجلاس
6 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا مرکزی جلوس روٹ انتظامات جائزہ دورہ۔*
7 دن ago
*شہر میں“ ہینگنگ وائرز”خاتمہ پلان،کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا کوئینز روڈ کا اچانک دورہ*
1 ہفتہ ago



