کراچی میں بلدیہ عظمٰی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس سے جلد کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد موجود ہیں، کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر کے پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا، کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے لینے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں پر 46 پارکنگ سائٹس سے فیس نہیں لی جائے گی، 25 ٹاؤنز، 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔
Read Next
8 سیکنڈز ago
*وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی 77ویں قومی دن پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد*
1 دن ago
متعلقہ علاقوں سے تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے،وزیراعلٰی سندھ
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ایک وفد کی ملاقات*
3 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےنابینا طالب علم ہنس راج کی ملاقات،کراچی انٹر بورڈ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی
3 دن ago





