وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرگلگت بلتستان کے لئے ایم آر آئی مشینوں اور طبی آلات کی فراہمی کے لئے پنجاب پیپرا میں ٹینڈر شائع

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔۔۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین 24 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے لئے MRI مشین اور طبعی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے MRI مشین کی فراہمی کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیے تھے۔

وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے MRI فراہمی کے لئے پنجاب پیپرا میں ٹینڈر شائع کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button