صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ڈیرے ڈسکہ پر ستھرا پنجاب کے حوالے سے حلقہ پی پی 51 کے کوارڈینیٹرز کا اجلاس ہوا۔
جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمر امجد بیگ، سی ای او ضلع کونسل سیالکوٹ فدا میر، سی او بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد، سیکریٹریز یونین کونسل، کنٹریکٹر منیجر، سپروائزر، سابقہ چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز، اور علاقائی معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب کے تحت حلقہ کی تمام یوسیز میں جاری صفائی مہم پر ہدایات جاری کیں۔
صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے گلی محلوں کی صفائی بھی ضروری ہے۔وزیر بلدیات نے حلقہ پی پی 51 کی تمام یوسیز میں کوارڈینیٹر، یوسی سیکرٹری،کو صفائی کے عمل کی نگرانی کرنےاور عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر بلدیات نے ڈسکہ سیالکوٹ روڈ پر صفائی یقینی بنانے اور متعلقہ افسران کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کی۔وزیر بلدیات نے کنٹریکٹر کو سینٹری ورکرز اور مشینری بڑھانے کی ہدایت کی۔
وزیر بلدیات نے زیرو ویسٹ کیلئے 15 دن کا الٹی میٹم دیا۔وزیر بلدیات نے لوگوں سے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی۔






