ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کی امید اور پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں، انہوں نے جمہوریت، عوامی حقوق اور ملک کی ترقی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے جدوجہد کی ہے اور بلاول بھٹو زرداری اسی سیاسی و جمہوری جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کمیٹی روم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، صدر پیپلز لیبر بیورو کراچی و لیبر ممبر بلدیہ عظمیٰ کراچی اسلم سموں، پیپلز لیبر یونٹی کے صدر کیپٹن شبیر جدون، جنرل سیکرٹری شاہد قادری سمیت دیگر ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی وژن اور عوامی خدمت کی روایت کے امین ہیں، ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی نوجوانوں، محنت کشوں اور عام شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، سلامتی اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام آج اپنے چیئرمین کی سالگرہ کی خوشی میں شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل آواز بلند کی ہے، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا کی،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ محنت کش طبقہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا اہم حصہ ہے اور پیپلز لیبر بیورو کے کارکنان بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ بھرپور طریقے منارہے ہیں، تقریب کے دوران شرکاء نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

جواب دیں

Back to top button