*ایم سی کیو پراپرٹیز کے ٹیکس نادہندگان کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاروائی، 89 دوکانیں سیل*

کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو) وقار کاکڑ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ٹیکسیشن آفیسر رمضان شاہ کی سربراہی میں ٹیکس برانچ کے افسران شاہد بٹ اور مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ احسام الدین کے ہمراہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی پراپرٹی کے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 89 دوکانوں کو سیل کر دیا، کارروائی کا مقصد سرکاری اراضی سے وقت پر ٹیکس کلیکشن کو یقینی بنانے اور ریونیو جنریشن میں بہتری لانا ہے۔

جواب دیں

Back to top button