بلدیہ عظمٰی لاہور کو پہلی ششماہی میں نقشہ فیس کی مد میں 9 کروڑ روپے کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور شاہد عباس کاٹھیا نے تمام زونل آفیسرز پلاننگ کو وارننگ جاری کر دی ہے۔ریونیو اہداف پورا نہ کرنے والے زونل افسران اور بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو بلڈنگ پلان فیسوں میں ریکارڈ اضافہ کے باوجود آمدن کے اہداف پورا کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔یکم جولائی 2024 سے بلدیہ عظمٰی لاہور کی کمرشل اور رہائشی نقشہ فیس ایل ڈی اے کے برابر کی جا چکی ہیں۔تین سے چار گنا فیسوں میں اضافہ کے باوجود ایم سی ایل کے شعبہ پلاننگ کی آمدن نہیں بڑھ سکی تاہم افسران اور انسپکٹرز کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بھی بلدیہ عظمٰی لاہور کی انتظامیہ کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں نقشہ فیس کی مد میں 40 کروڑ روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تاہم پہلی ششماہی کے اعداد و شمار کے مطابق 20 کروڑ روپے ہدف کے مقابلے میں صرف 11 کروڑ روپے سرکاری خزانے جمع ہوئے9 کروڑ روپے کا شارٹ فال رہا۔جس کی بڑی وجہ انفورسمنٹ سسٹم کا کمزور ہونا ہے۔ایل ڈی اے کے مقابلے میں بلدیہ عظمٰی لاہور کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن نہ ہونے کے برابر ہے۔ایل ڈی اے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ جبکہ بلدیہ عظمٰی لاہور کی مقررہ آمدن کے اہداف ہی پورے نہیں ہورہے ہیں۔لاہور کے نو زونز میں سے کوئی زون بھی نقشہ فیس کا مطلوبہ ہدف پورا نہیں کر سکا ہے۔خاتون ٹاؤن پلانرز کی انتظامی گرفت کمزور ہونا اور کرپشن میں بیشترافسران اور ملازمین کے ملوث ہونے کی وجہ سے بھی ریونیو اہداف کا حصول ممکن نہیں ہو رہا ہے۔داتا گنج بخش زون، علامہ اقبال زون، شالیمار،واہگہ،نشتر،سمن آباد کی کارکردگی زیادہ خراب ہے۔چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے ریونیو اہداف پورے نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے لئے ڈپٹی چیف آفیسر ہیڈکوارٹر محمد جمیل کو شعبہ پلاننگ کی کارکردگی رپورٹ مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
Read Next
1 دن ago
لاہور،مزار اقبال،حضوری باغ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب،صوبائی وزراء، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر کی شرکت
1 دن ago
ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے تعاون سے روڈا ایریا میں یوم آزادی کی مناسبت سے 30ہزار پودے لگانے کا آغاز
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
3 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کابابو صابو اور ملحقہ علاقوں کا دورہ ،ممکنہ سیلابی صورتحال اور ڈی سلٹنگ کا جائزہ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،چار سربمہر
Related Articles
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک، سمن آباد میں صفائی کے ناقص انتظامات ٹاؤن مینجر اور سپروائزر معطل
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار، دو سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا مکہ کالونی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،بلوچ روڈ سے تجاوزات کا صفایا
5 دن ago


