وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی سانحہ بغدادی لیاری میں بدنصیب حادثہ کا شکار ہونے والی عمارت میں جاں بحق ہونے والے 27 افراد کے اہلخانہ سے تعزیت

وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے سانحہ بغدادی لیاری میں بدنصیب حادثہ کا شکار ہونے والی عمارت میں جاں بحق ہونے والے 27 افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ مارٹینی ونگ کے صدر و رکن سندھ اسمبلی لال چند اکرانی، نائب صدر و کچھی مہشوری میگھوار پنچائیت کے صدر لکشمن مہشوری، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، ٹائون چیئرمین لیاری ناصر کریم، نعیم ملا، فضل بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ سائوتھ منارٹی ونگ سوریش مہشوری و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزیر نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے رحیم بخش کے صاحبزادوں اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے کچھی مہشوری میگھوار پنچائیت کے 20 افراد کی اس سانحہ میں ہلاکت پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

جواب دیں

Back to top button