ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام میں شاندار پیشرفت حاصل کی ہے۔ ٹاؤن ہال میں ہونے والے ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز، سی او ایم سی ایل، ایم ڈی واسا، اسسٹنٹ کمشنرز، نیسپاک، ای سی ایس پی اور ایل ایم کے آر کے افسران نے شرکت کی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فیز ون کے منصوبے تکمیل کے قریب پہنچ گئے ہیں جبکہ فیز ٹو پر کام شروع ہو چکا ہے۔ واسا نے ڈرین اور واٹر سپلائی کے نظام میں بہتری کی بریفنگ دی، اور باقی کام برسات کے بعد تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ نیسپاک کو تعمیراتی معیار یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی، جبکہ ترقیاتی کاموں کے دوران تمام تجاوزات، غیر قانونی تھڑے اور شیڈز ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان اقدامات سے شہر کی خوبصورتی بڑھے گی اور شہریوں کو پائیدار سہولیات میسر ہوں گی، جس میں شفافیت اور ٹائم لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
11 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
12 گھنٹے ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
1 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
Related Articles
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
7 دن ago

