جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ واگزار، ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں نےجوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکوں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹس وگزار کروا کے قبضہ حاصل کر لیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے بلاک ایف، ایف ون، ایف تھری، ایچ ٹو، آر و ن میں کارروائی کی۔ ٹیموں نے بلاک ایف میں ایک کینال رقبے پر محیط پلاٹ نمبر333 پرجاری غیرقانونی تعمیرات مسمار کر کے قبضہ حاصل کر لیا۔ ٹیموں نے ایچ ٹو بلاک اور آر ون میں کارروئی کر کے پانچ مرلہ رقبے کے 7پلاٹ وگزار کروا لیے،بلاک ایچ ٹومیں 197,198,199,233,237اور بلاک آر ٹو میں پلاٹ نمبر765اور 766پر آپریشن کیا گیا۔ بلاک ایف ون، ایف تھری میں ایل ڈی اے پلاٹوں پربنائی گئی غیرقانونی چار دیواری مسمار کر دی۔ کروڑوں روپے مالیت کے ان پلاٹوں پر جاری تعمیرات کو مکمل مسمار کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید کی نگرانی میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے اپریشن میں حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button