ایل ڈی اے پلاٹو ں کی قرعہ اندازی میں شامل درخواست گزاروں کی لسٹیں جاری،شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pkپر آن لائن لسٹیں چیک کر سکتے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے

ایل ڈی اے نے قسطوں پر پلاٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کروانے والے شہریوں کی لسٹیں جاری کر دیں ہیں۔ شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pkپر آن لائن لسٹیں چیک کر سکتے ہیں۔ قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے1201کامیاب درخواست گزاروں کی فہرستیں ایل ڈی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جوبلی ٹاؤن کے لیے 455 جوہر ٹاؤن کے لیے 610 اور تاجپورہ سکیم کے لیے 136درخواستیں موصول ہوئیں۔ اعتراض کی صورت میں شہری اس نمبر 8888460-0322 یا ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹین کے دفتر رابطہ کر سکتے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے شہریوں کو جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور تاجپورہ سکیم میں واقع90 پلاٹ تین سال کی آسان اقساط میں دے رہا ہے۔ پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی پی آئی ٹی بی کے تعاؤن سے 30 دسمبرکو دن 11 بجے ایکسپوسنٹرجوہرٹاون میں ہوگی۔ شہری 30 دسمبر کو قرعہ اندازی میں شرکت کر سکتے ہیں۔ شہری تین سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کر سکیں گے۔قرعہ اندازی میں پانچ مرلہ اورسات مرلہ کے رہائشی پلاٹس رکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button