*محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے تحت نئی بننے والی واسا ایجنسیوں میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے*

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن کے مطابق امجد علی ایس ای پبلک ہیلتھ سرگودھا کو ایم ڈی واسا بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔عامر شریف ایم ڈی واسا بہاولپور کو ایم ڈی واسا لیہ تعینات کیا گیا ہے۔جاوید اختر کو ایم ڈی واسا لودھراں تعینات کر دیا گیا ہے۔عاشق علی جاوید ایس ای پبلک ہیلتھ ساہیوال کو ایم ڈی واسا پاک پتن تعینات کیا گیا ہے۔کاشف منہاس، ڈائریکٹر واسا لاہور کو ایم ڈی واسا قصور تعینات کر دیا گیا ہے۔کاشف رسول،ایکسیئن واسا لاہور کو ایم ڈی واسا چکوال تعینات کیا گیا ہے۔کاشف رسول ایم ڈی واسا تلہ گنگ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

حماد فضل کا محکمہ لوکل گورنمنٹ سے تبادلہ کر کے ایم ڈی واسا اٹک تعینات کیا گیا ہے۔علی احمد، ڈائریکٹر کنسٹرکشن فیصل آباد کا تبادلہ، ایم ڈی واسا منڈی بہاؤالدین کر دیا گیا ہے۔عبدالسلام کو ایم ڈی واسا مظفر گڑھ تعینات کر کے کوٹ ادو کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔منیم سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر این ڈی اے کا تبادلہ ایم ڈی واسا خانیوال کر دیا گیا ہے۔علی حسنین ڈپٹی ڈائریکٹر واسا گوجرانوالہ کو ایم ڈی واسا وزیر آباد تعینات کیا گیا ہے۔محمد کاشف ایکسیئن پبلک ہیلتھ نارووال کو ایم ڈی واسا نارووال تعینات کیا گیا ہے۔عمران علی ایکسیئن خوشاب کو ڈپٹی ایم ڈی واسا خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔تین ماہ کے لیے ایم ڈی خوشاب کا اضافی چارج تفویض بھی کیا گیا ہے۔حفیظ اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر واسا ملتان کوڈپٹی ایم ڈی واسا مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ہے۔سلمان شجاع ایکسیئن ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ڈی ایم ڈی واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے اور ایم ڈی واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ایم ڈی واسا جھنگ کو ایم ڈی واسا چنیوٹ کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔محمد عارف ایکسیئن راجن پور کو ڈپٹی ایم ڈی واسا راجن پور تعینات کردیا گیا ہے ساتھ ایم ڈی واسا راجن پور کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔عاصم عباس ایکسیئن وہاڑی کو ڈپٹی ایم ڈی واسا وہاڑی تعینات کر کےایم ڈی واسا وہاڑی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔عامر مسعود ایکسیئن ڈی جی خان کوایم ڈی واسا تونسہ کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔شفیق صدیق ایکسیئن پبلک ہیلتھ سرگودھا کو ڈپٹی ایم ڈی واسا بھکر تعینات کردیا گیا ہے ایم ڈی واسا بھکر کا اضافی چارج بھی تفویض کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button