وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات بارے اہم اجلاس

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت انسداد سموگ اقدامات بارے اہم اجلاس ہوا، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جیز اور ہارٹیکلچر اتھارٹیز کے ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد بارے آگاہ کیا، ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ نے صوبائی وزیر کو واٹر سپرنکلنگ اور پودے لگاؤ مہم بارے بریفنگ دی، روزانہ کی بنیاد پر درختوں، پارکس اور شاہراہوں پر علی الصبح پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جارہا ہے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ای پی اے ڈاکٹر ظفر اقبال نے صوبہ بھر میں سموگ کی صورتحال اور اقدامات بارے آگاہ کیا، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ انسداد سموگ مہم میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی بھی یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سیکٹر میں ای پی اے کے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے تمام واساز کو بھی ترقیاتی پراجیکٹس سائٹس پر پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے گزشتہ ایام کے دوران سموگ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، محکمہ ہاؤسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تمام ونگز انسداد سموگ مہم میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ کوآرڈی نیشن یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button