منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے میڈیا کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقدکی

منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے میڈیا کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی۔ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اختتامی تقریب کی صدارت صائمہ نواز نائب صدر لاہور پریس کلب نے کی۔ مختلف سیشن می کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین وائس چیئرمین سید محسن، سربراہ میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ سعدیہ مجید نوید درانی بنکر، بلال زبیری،جرنلسٹز حاجی عید محمد عطف رضوان، سیکرٹری عدیل راشد اور عدنان لودھی نے بھی لیکچرز دئیے ۔ورکشاپ میں مختلف جامعات کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات کی شرکت ڈی ایس ریلوے محمد حنیف نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف پریونیشن کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیتی پروگرامز ضروری ہے،والدین بچوں کی صحیح تربیت اور تعلیم پر توجہ دیں، تاکہ وہ نشہ سے بچ سکیں۔ صائمہ نواز نائب صدر لاہور پریس کلب نے کہا کہ میڈیا منشیات کے خلاف آج کے دور میں بہتر پیغام دے سکتا ہے لوگ سوشل میڈیا میں مثبت چیزوں سے مستفید ہوں نہ کہ نوجوان غلط چیزوں کا انتخاب کریں۔کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ منشیات کے خلاف حکومت، میڈیا، اساتذہ اور والدین بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں، سکولوں کالجوں اور پرائیویٹ اکیڈمیوں کے طلبہ میں کیمیکلز ڈرگز کے رحجان میں اضافہ تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ خواتین منشیات کے خلاف بہتر اور مثبت پیغام کے ساتھ ساتھ نئے مبتلاء ہونے والوں کو بچا سکتی ہیں،سربراہ میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ سعدیہ مجید نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے طلبہ خود اپنے دوستوں کو منشیات سے بچانے کیلئے آگے ائیں۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button