میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بعض افسران کے خلاف لگائے گئے الزامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے جامع انکوائری کا حکم دے دیا ہے جس سے شہری انتظامیہ کے شفافیت، احتساب اور منصفانہ طرزِ حکمرانی کے عزم کی توثیق ہوتی ہے،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات اور شکایات کو اہم قرار دیتے ہوئے میئر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ ٹینڈرنگ اور بولی کے عمل میں شفاف، کھلا اور مسابقتی نظام کو یقینی بنانا میٹروپولیٹن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ میرٹ، انصاف اور ادارہ جاتی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ خریداری (پروکیورمنٹ) کے عمل کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے تفصیلی انکوائری شروع کر دی گئی ہے،میئر کراچی نے میونسپل کمشنر کے ایم سی محترمہ سمیرا حسین کو ہدایت کی کہ وہ ٹینڈرنگ، بولی اور خریداری سے متعلق تمام طریقہ کار کا جامع اور غیرجانبدارانہ انداز میں جائزہ لیں، انکوائری کے دوران یہ بھی جانچا جائے گا کہ آیا متعلقہ قوانین، ضوابط اور معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کی مکمل پابندی کی گئی یا کسی مرحلے پر کوئی بے ضابطگی یا کوتاہی سامنے آئی،بروقت کارروائی اور جلد فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے میونسپل کمشنر کو ہدایت دی گئی کہ وہ تین دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کریں، رپورٹ میں واضح نتائج، حقائق پر مبنی تجزیہ اور شفافیت کو مزید مضبوط بنانے اور کے ایم سی کے ادارہ جاتی نظام میں بہتری کے لیے سفارشات شامل ہوں گی،مزید برآں، میئر کراچی نے کنٹریکٹرز، متعلقہ فریقین اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ اگر کوئی فرد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی یا بدعنوانی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف بلاامتیاز قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاہم اگر الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے تو ادارے اور اس کے افسران کی ساکھ کے تحفظ کے لیے حقائق ریکارڈ پر لائے جائیں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی شفاف طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی اصلاحات اور مؤثر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، یہ انکوائری کنٹریکٹرز، سرمایہ کاروں اور شہریوں کے اعتماد کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی وسائل کے منصفانہ، شفاف اور جوابدہ استعمال کو یقینی بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔
Read Next
1 دن ago
کراچی کی ترقی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔کرم اللہ وقاصی
1 دن ago
پولیو بوسٹر ڈوز مہم کا آغاز،20 لاکھ بچوں کو حفاظتی خوراک دی جائے گی،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
*کراچی بھر میں بیوٹیفکیشن زونز قائم کرنے کا فیصلہ*
5 دن ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا 9 مئی کو ”بنیان مرصوص“آپریشن کی کامیابی پر عظیم جشن منانے کا اعلان
6 دن ago
بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
Related Articles
سوبھراج میٹرنٹی ہسپتال میں جدید پوسٹ ڈیلیوری وارڈ کا افتتاح، شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،میئر کراچی
1 ہفتہ ago
میئر کراچی اور کے الیکٹرک کے سی ای او کے درمیان اہم ملاقات، سستی اور گرین انرجی پر تبادلہ خیال
1 ہفتہ ago
لیبر ڈے ہمیں محنت کش طبقے کی قربانیوں، جدوجہد اور حقوق کے تحفظ کی یاد دلاتا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
2 ہفتے ago



