پنجاب میں کم عمری کی شادی کا پرانا قانون ختم کر دیا گیا ہے۔نیا آرڈینینس نافذ،گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لڑکی کی شادی کی کم از کم عمر 16 سے بڑھا کر لڑکے کے برابر 18 سال کر دی گئی ہے۔اب دلہا یا دلہن میں سے کسی کی بھی عمر 18 سال سے کم ہوئی تو شادی کرنے والے اور کروانے والوں کو بھی سزا ہو گی۔محکمہ بلدیات پنجاب نے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 میں تبدیلی کر دی ہے۔11 فروری 2026 کے بعد کسی بھی لڑکے یا لڑکی (جس کی عمر 18 سال سے کم ہو) کا نکاح نہیں کروایا جا سکتا۔خلاف ورزی کرنے والے نکاح رجسٹرار اور گھر والوں پر فوری سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج ہوگا۔نکاح رجسٹرار کا لائسنس بھی کینسل کر دیا جائے گا۔نکاح رجسٹرار اور گھر والے دونوں فریقین کو الگ الگ 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 سے 3 سال کی قید بھی ہوگی۔عمر لڑکے اور لڑکیوں کے نکاح کا اندراج نہیں کیا جائے گا۔





