پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں نہ کوئی مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم ہے،نہ عارضی پرسنل لیجر اکاؤنٹ میں توسیع، نہ فنڈز کی دستیابی ، زیادہ تر بلدیاتی ادروں کے ملازمین اور پنشنرز کئی کئی مہینوں سے تنخواہوں اور ہنشن کی ادائیگی سے محروم چلے آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کے بچے فاکوں سے دوچار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔فرسودہ اکاونٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاونٹ کی توسیعی میعاد کے اختتام کی وجہ سے اکاونٹ بندش کا شکار ہے۔ مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراہمی بھی ایک اہم وجہ ہے۔حال ہی اکٹرائے شئیر کی دوسری قسط کا اجراء عمل میں لانے کے باوجود اکاونٹس کی بندش آڑھے آ رہی ہے اور کئی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز فنڈز کی عدم دستیابی اور اکاونٹس کی بندش کی وجہ سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے محروم ہیں اور ان کے بچے فاکوں سے دوچار ہیں اور ان کا پرسان حال جوئی نہیں ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال مروت ، چیئرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی سردار ثاقب اسلم اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا وحید الرحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اکاؤنٹ فور کے ذریعہ کرنے کے احکام صادر بنائے جائے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






