ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار، بھاٹی چوک، نیلا گنبد اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اور بھائی چوک توسیعی منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دی۔ داتا دربار منصوبے کے تمام پہلوؤں پر بیک وقت بلا تعطل کام جاری ہے۔ داتا دربار کے سامنے پیڈسٹرین انڈرپاس کی چھت مکمل کر لی، اوپری حصے کو سڑک میں شامل کیا جا رہا ہے۔ داتا دربار کے پیازے اور پیڈسٹرین زون پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پیڈسٹرین زون میں ٹف ٹائلز کی تنصیب اور املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کے اہداف کا ٹائم لائن کے مطابق جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔نیلا گنبد منصوبے کا مجموعی طور پر چالیس فیصد کام مکمل، بیسمنٹ کے مختلف سیکشنز پر کام جاری ہے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن اور اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا اسی فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن اور فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ریلوے وال اور ایک موریہ پل کی بیوٹیفکیشن پر بھی بیک وقت کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اطراف کی سڑکوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اس موقع پر کہا کہ اربن ریجنریریشن کے تحت سے ریلوے اسٹیشن کے اطراف علاقے کی شکل تبدیل ہو رہی ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کام کا معیار سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Read Next
1 دن ago
ایل ڈی اے کے مزید 14 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 5 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
1 دن ago
*ایل ڈی اے کا عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ آویزاں کرنے کا پابند ہے۔ڈی جی طاہر فاروق*
2 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس*
2 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،پیش کردہ کیسز کا جائزہ و منظوری*
3 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کابھاٹی چوک کے اطراف فنشنگ کے کاموں میں سستی پر اظہار ناراضگی*
Related Articles
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مزید 18 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ تبدیل کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
اندرون سرکلر روڈ اور سرکل گارڈن کی اربن ریجنریشن ماڈل کے تحت اپ گریڈیشن کی جائے گی،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
3 دن ago
ایل ڈی اے نے تین سال سے زائد عرصہ سے ایک سیٹ پر براجمان اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پرائیویٹ سیکرٹریز اور سٹاف آفیسرز کو تبدیل کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago



