وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں صحت عامہ کے مسائل اور ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کے لیے اسکریننگ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سعید اختر نے ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص اور تدارک سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کو ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کے لیے ماڈل آبادیوں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، تاکہ اس تجربے کی بنیاد پر اسکریننگ کا دائرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی وزارتِ صحت نے گلگت بلتستان کے متعلقہ عملے کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ چھ لاکھ اسکریننگ کٹس اور پچیس ہزار پی سی آر ٹیسٹ کٹس بھی فراہم کی ہیں۔وزیراعلیٰ نے اس تعاون پر وفاقی وزیرِ صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان آئندہ تین ماہ کے دوران عوامی سطح پر وسیع اسکریننگ مہم شروع کرے گی، جس کا ہدف کم از کم چھ لاکھ افراد کی اسکریننگ یقینی بنانا ہوگا۔ اس مہم میں ساٹھ ہزار سرکاری ملازمین کے ساتھ اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کو بھی شامل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ صحتِ عامہ کے تحفظ اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ حکومتِ گلگت بلتستان احتیاطی صحت کی خدمات کے فروغ کے تحت اس مہم پر سنجیدگی اور مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ملاقات میں وفاقی سیکریٹری صحت، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، صوبائی وزیرِ تعمیرات اور سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک تھے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
بلدیاتی انتخابات کے شیڈول سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر بے بنیاد ہے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان
1 دن ago
*گلگت بلتستان کی منفرد زرعی مصنوعات کی حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد*
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے روپانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
3 دن ago
گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سلطان آباد میں فری ٹریڈ زون کے قیام کا ٹاسک دے دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت لینڈ ریفارمز ایکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی اجلاس
Related Articles
گلگت بلتستان میں تاریخی لینڈ ریفارمز کا باقاعدہ آغاز: ضلع شگر میں حق دارانِ اراضی کی ابتدائی فہرست جاری
7 دن ago
*ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان احسان علی نے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت زراعت، لائیوسٹاک اور فشریز ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلا اجلاس
1 ہفتہ ago



