ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملیحہ رشید نے ڈبلیو سی ایل اے کے ہیریٹیج پرزرویشن اقدام کے تحت قلعہ کہنہ قاسم باغ پراجیکٹ میں جاری تحفظ اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ملتان کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران، انہوں نے پراجیکٹ کی جگہ کا معائنہ کیا، بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے اہم ہدایات جاری کیں، اور

حضرت شاہ رکن عالم، حضرت بہاء الدین زکریا، حضرت موسیٰ پاک شہید، اور حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے مزارات سمیت اہم تاریخی مقامات دیکھے ۔






