سابقہ چیئرمین چوہدری محمد افضل چیمہ اور سماجی رہنما چوہدری ثاقب افضل چیمہ کی جانب سے خصوصی دعوت پر سیالکوٹ بائی پاس محلہ عثمان کالونی میں مستحق افراد کیلئے سلائی سنٹر، بیوٹی پارلر ٹریننگ سنٹر کا افتتاح کیا ۔اہل علاقہ کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔صوبائی وزیر بلدیات نے فتہ کاٹ کر ٹریننگ سکول کا افتتاح کیا، اور دعائے خیر کی۔مستحق افراد کیلئے باعزت روزگار کیلئے ٹریننگ سکول قائم کرنا خوش آئندہ ہے .بعدازاں چوہدری محمد افضل چیمہ اور چوہدری ثاقب افضل چیمہ کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا.

اس موقع پر ڈسکہ سے محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ، رانا اشفاق نائب صدر سٹی ڈسکہ، محمد عمران بٹ ایڈووکیٹ سابقہ صدر بار ڈسکہ، میاں محمد اشرف صراف صدر مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ سمیت دیگر سینئر لیگی رہنما بھی وزیر بلدیات کے ہمراہ تھے۔





