ڈریمز پراجیکٹ کے تحت دو روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد، سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل کی خصوصی شرکت

ڈویلپنگ ریزیلینٹ انوائرمنٹ اینڈ ایڈوانسنگ میونسپل سروسز (ڈریمز پراجیکٹ) کے تحت لاہور میں ڈی۔ گیٹس اور پی سی ہوٹل میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے پہلے دن پروگرام ڈائریکٹر حمزہ سالک، ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر طلحہ زبیر، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے ماہرین اور پراجیکٹ کے دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کی قیادت ADB کے ماہر، Xijie Lu نے کی۔

پہلے روز ADB کی ٹیم نے مختلف موضوعات پر قیمتی معلومات فراہم کیں جن کا تعلق پراجیکٹ کی مجموعی حکمت عملی اور اس کے متوقع نتائج سے تھا۔ پروگرام ڈائریکٹر حمزہ سالک کا کہنا تھا کہ ڈریمس پراجیکٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں راولپنڈی میں فراہم کیا جانے والا پانی سرفیس واٹر پر مبنی ہے، جبکہ بہاولپور میں ویسٹ مینجمنٹ کو ری سائیکل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی خصوصیات ڈریمس پراجیکٹ کو دیگر منصوبوں سے منفرد بناتی ہیں۔

ورکشاپ کے دوسرے روز ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر طلحہ زبیر نے ڈریمز پراجیکٹ کی اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد دونوں شہروں میں محفوظ اور صاف ماحول کے فروغ کے ساتھ میونسپل سروسز میں بہتری لانا ہے۔

تقریب کی مہمان خصوصی سپیشل سیکرٹری آسیہ گل نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں اور ڈریمز پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں شہروں کی ترقی اور بہتری کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔نجیب اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button