کلین مشن کے حوالے سے انسداد تجاوزات آپریشنز جاری ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل شالیمار کے مختلف مقامات کے دورے کیے. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر محمد ثاقب ترازی و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

ڈی سی لاہور نے سنگھ پورہ یو ای ٹی، ہربنس پورہ کینال واطراف میں تجاوزات و صفائی پر اہم پیشرفت کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات و صفائی مشن پر آپریشنز جاری ہیں. ڈی سی لاہور نے واضح ہدایت کی کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لئے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائیں اور صفائی میکانزم کو دیرپا اور بہترین بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے چائنہ سکیم، بھگت پورہ و اطراف میں جھگیوں کے انخلاء کا بھی جائزہ لیا اور جھگیوں کے انخلاء کے لئے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایات بھی کیں. انہوں نے کہا کہ جھگیوں کے انخلاء کے بعد صفائی ستھرائی کے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور انتظامی افسران فیلڈ میں نظر آئیں، ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں، ڈی سی لاہور نے اپیل کی کہ شہری بھی اپنے گھر، باہر اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں. انہوں نے کہا کہ ماحول صاف ہو گا تو معاشرہ صحتمند ہو گا، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کے لیے پوری طرح سے متحرک ہیں.






