وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کا گلبرگ سکیم اور ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے گلبرگ سکیم اور ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ

کیااور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ گلبرگ سکیم کے دیگر بلاکوں میں بھی جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔مین شاہراہوں کی مرمت و بحالی کاکام تیز کیاجائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مین شاہراہوں پر نصب ٹریفک سائینج بہتر کی جارہی ہے۔ ٹیپا فٹ پاتھوں،کرب سٹونز کو پینٹ کر رہا ہے اور بس سٹاپس کی بہتری اور تزئین و آرائش کی جارہی ہے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ میں واسا اور ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کاموں کابھی جائزہ لیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم، ایگزاسٹ سسٹم اور ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بنایا جا رہا ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ، تجاوزات کے خاتمے اور کنٹرولڈ انٹری ایگزٹ پر کام جاری ہے۔ڈ ی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن سے ٹولنٹن مارکیٹ سے گندگی کا خاتمہ ہو گا، مارکیٹ کا ورکنگ انوائرمنٹ بہتر ہوگا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو روزانہ کی بنیاد پر ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر علی، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button