وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ نے محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کوپولٹری ،ماہی گیری اور مویشی کی صنعتوں کو تقویت دینے ، معاشی استحکام اور متعلقہ شعبوں میں بہتری کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فشریز اینڈ لائیواسٹاک کے شعبوں میں جدت لانے اور بہتر بنانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ان شعبوں میں مزید اضافے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر کو ہدایت کی کہ ماہی گیری اور لائیوا سٹاک سے وابستہ افراد کو مناسب رہنمائی فراہم کی جائے۔مرادعلی شاہ نے محکمہ فشریز اور لائیو سٹاک کو پولٹری، فشریز اور لائیو سٹاک کی صنعتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے کو تقویت دینے سے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ اس سے وابستہ شعبوں میں بھی خوشحالی آئے گی۔مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ صوبے میں فش فارمنگ کے جدید طریقوں کو نافذ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماہی گیروں کو ضروری سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے ساحلی علاقوں میں فش فارمنگ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور مچھلی کی برآمدات بڑھانے کے لیے جدید تکنیکوں کو اپنانے پر زور دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ماہی گیری کے بندرگاہوں کو جدید سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے پائیدار ماہی گیری کے طریقوں پر زور دیا۔مراد علی شاہ نے مویشیوں کے معیاری صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ویٹرنری اسپتالوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبے بھر میں جانوروں کی افزائش اور ویکسی نیشن کے نظام کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ لائیوا سٹاک فارمز کی موثر نگرانی کے ساتھ جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اورجانوروں کے لیے غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے فوڈ سیکوریٹی کو یقینی بنانے میں محکمہ لائیو سٹاک کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے دودھ، انڈے اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیا۔ آخر میں انہوں نے محکمے کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
4 گھنٹے ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
9 گھنٹے ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
12 گھنٹے ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
1 دن ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
Related Articles
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
2 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
5 دن ago



