ماڈل بازار ٹاؤن شپ میں ڈپٹی کمشنر کا اچانک دورہ،عوامی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے، مہنگائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،سید موسیٰ رضا

لاہور (مہر رؤف۔فیصل مجیب الرحمٰن شامی سے)عوام کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے سٹالز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مینجر میاں عثمان اور انکی ٹیم کی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزن ہے کہ تمام ماڈل بازاروں میں روزمرہ کی اشیاء سستی اور معیاری فراہم کی جائیں عوامی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے غیر قانونی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں پرائیس کنٹرول مجیسٹریٹس اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اس موقع پر ماڈل بازار میں آنے والے خریداروں سے بھی بات کی ۔ ماڈل بازار میں لگے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سہولت سٹالز کابھی دورہ کیا اور ماڈل بازار انتظامیہ کی خدمات کو سراہا گیا ۔

جواب دیں

Back to top button